پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ،مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا،اے ڈی بی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح 3.3فیصد رہے گی اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔