بگرام ایئر بیس پر حملہ، 2کار بم دھماکے ،30افراد زخمی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
افغانستان کے صوبے پروان کے بگرام ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے دوران 2 بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے قریب ہی ایک زیرِ تعمیر ہسپتا ل اور اسکول بھی موجود ہے ۔دھماکوں کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی، جسے کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔افغان پولیس نے بگرام ایئر بیس کے قریب سڑک کو بند کر دیا ۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ نیٹو نے غیرملکی فورسز کے قافلے پر حملے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ، نیٹو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بگرام میں ایک ہسپتا ل کو نشانہ بنایا گیا ۔