حیدرآباد ، عبداللہ بلڈر کااسپورٹس گراؤنڈ سے سیوریج لائن نکالنے کا انکشاف
شیئر کریں
(جرأت رپورٹ) حیدرآباد میں عبداللہ بلڈر اینڈ ڈوولپرز کا سرکاری اسپورٹس گراؤنڈ سے غیرقانونی سیوریج لائن نکالنے کا انکشاف، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر، عبداللہ اسپورٹس ٹاور کی سیوریج لائن قاسم آباد اسپورٹس گراؤنڈ سے غیرقانونی نکالی جا رہی ہے، کھیلوں کے گراؤنڈ کو تباہ کیا جا رہا ہے، درخواست میں موقف، عدالت نے سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر و دیگر نوٹس جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد بائے پاس پر عبداللہ بلڈرز کی پروجیکٹ عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس کی سیوریج لائن غیرقانونی طور پر سرکاری اسپورٹس گراؤنڈ سے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں محمد خان کاٹھیو نے ایڈووکیٹ الطاف سچل اعوان کی معرفت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عبداللہ اسپورٹس ٹاور اینڈ ریزیڈنشل اپارٹمنٹ کی سیوریج لائن غیرقانونی طور پر قاسم آباد اسپورٹس گراؤنڈ سے گذاری جا رہی ہے، سابقہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد حکم پر گراؤنڈ کی مرکزی دروازے اور واش رومز کی مرمت کہا گیا لیکن بلڈرز نے اس نوٹیفیکیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے گراؤنڈ سے سیوریج لائن بچھا رہے ہیں جس سے گراؤنڈ تباھ ہوگا، کھیلوں کیلئے مختص گراؤنڈ کو انتظامیہ کی ملی بھگت سے تباہ کیا جا رہا ہے، عدالت درخواست پر عبداللہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز، سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے سماعت تین ہفتے تک ملتوی کردی.