میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کی ایم ای کی ڈگری چیلنج

ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کی ایم ای کی ڈگری چیلنج

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ میں ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کی ماسٹرآف انوائرمنٹل انجنیئرنگ (ME ) کی ڈگری چیلینج، عدالت نے رجسٹرار مہران یونیورسٹی کو طلب کرلیا، نعیم مغل کی مارک شیٹ، پاس سرٹیفکیٹ ، اٹیڈنس کے دستاویزات پیش کرنے کا حکم جاری۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سورتی انٹرپرائیز نے حکومت سندھ اور دیگر کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، درخواست کی سماعت کے دوران سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا)کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ نعیم مغل نے عدالت کے احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے ایم ای کی ڈگری کے متعلق معلومات ہائیر ایجوکیشن کو فراہم کی ہے اور اب ہیک ہی نعیم مغل کی ڈگری کی تصدیق کرے گی، جبکہ سورتی انٹرپرائیز کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل نے ایم ای کی ڈگری کے متعلق ہیک کو کوئی معلومات نہیں دی۔ عدالت میں نعیم مغل کے وکیل نے بیان جمع کروانے کے لئے وقت طلب کیا جو کہ عدالت نے منظور کیا ، سندھ ہائی کورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے نعیم احمد مغل کی ایم ای کی ڈگری کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، درخواست گذار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل نے کبھی کلاس اٹینڈ نہیں کئے اور نہ کوئی کورس ورک کیا ہے، جس پر عدالت نے مہران یونیورسٹی کے رجسٹرار کو 16 آکتوبر بروز پیر کو طلب کرکے مرزا نعیم احمد مغل کے ماسٹر آف انجنیئرنگ میں داخلے، امتحان، کلاس کا مکمل رکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ماسٹر آف انوائرمنٹل انجنیئرنگ میں مرزا نعیم احمد مغل کا اٹیڈنس رجسٹر ، مارک شیٹ، پاس سرٹیفکیٹ ، امتحان میں موجودگی کے دستاویزات بھی پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں