میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن، نگران وزیر بلدیات کا اسٹاف افسر تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن، نگران وزیر بلدیات کا اسٹاف افسر تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن، نگران صوبائی وزیر بلدیات کا اسٹاف افسر بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن سمیت دیگر خلاف تحقیقات جاری، سجن کیہر و دیگر افسران پر تنخواہوں، اکاؤنٹس، آؤٹ آف ٹرن پروموشن سمیت دیگر سنگین الزامات، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر نگران صوبائی وزیر بلدیات کے اسٹاف افسر سمیت دیگر افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن سجن کیہر کو کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر بلدیات نے اپنا اسٹاف آفیسر مقرر کیا تھا، ذرائع کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی بھرتیوں، آؤٹ آف ٹرن ترقیوں، تنخواہوں اور ادارے کی اکاؤنٹس میں کرپشن پر سجن کیہر و دیگر افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، واضع رہے کہ سجن کیہر پر عورت افسران کو ہراساں کرنے، غیرقانونی بھرتی و ترقی سمیت کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں