میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم چہرے نہیں نظام بدلنا چاہتے ہیں ،سینیٹر سراج الحق

ہم چہرے نہیں نظام بدلنا چاہتے ہیں ،سینیٹر سراج الحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت گرانا آسان مگر نظام تبدیل کرنا مشکل کام ہے ۔ہم چہرے نہیں نظام بدلنا چاہتے ہیں۔ہماری لڑا ئی ظلم و جبر اور اس استحصالی نظام سے ہے جو پون صدی سے کروڑوں عوام کو غربت مہنگائی بے رو زگاری اور بدامنی کی چکی میں پیس رہا ہے ۔لوگوں کو تعلیم صحت روز گاراور انصاف نہیں مل رہا ۔عدالتوںمیں لاکھوں مقدمات زیر التوا ء ہیں ،پیسے کے بغیر یہاں انصاف نہیں ملتا۔سرکاری ہسپتالوں سے غریب کو ڈسپرین کی ایک گولی نہیں مل رہی ،عدالتوں میں انصاف بکتا ہے اور جس کے پاس کروڑوں اور اربوں نہیں وہ ساری زندگی عدالتوں میں رل جاتا ہے ۔ جماعت اسلامی دولت کی منصفانہ تقسیم اور عدل و انصاف روز گار اور تعلیم کے دروازے عوام کیلئے کھولنا چاہتی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم ہو ،جس سکول میں حکمرانوں کے بچے پڑھتے ہیں اس میں غریب کا بچہ بھی تعلیم حاصل کرسکے ۔بچوں اور بچیوں کے اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔یہاں کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں۔ 73سال سے عوام ظالم جاگیرداروں اور بے رحم سرمایہ داروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں ۔چند خاندان اقتدار پر مسلط ہیں اور وہی باریاں لے رہے ہیں یتیم بچوں بیوہ خواتین اور مساکین کی کفالت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔غریب ساری عمر محنت مزدوری کرنے اور اپنا خون پسینہ بہانے کے باوجود پیٹ بھر کر نہیں کھا سکتا ۔ یہ ظلم کا نظام ہے جو زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا۔عوام کو اس نظام سے بغاوت کیلئے نکلنا اور جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں کوہاٹ میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام آغوش سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں