میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیبلشمنٹ نواز شریف سے ملی ہوئی ہے، شیخ رشید۔ تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ نواز شریف سے ملی ہوئی ہے، شیخ رشید۔ تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ڈیرہ اسماعیل خان/ اسلام آباد (بیورو رپورٹ/ خبر ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کے معاملے پر ہماری کوئی مشاورت شامل نہیں اور اگر جاوید اقبال بھی قمر زمان ثابت ہوئے تو بڑا رد عمل آئے گا ٗخورشید شاہ پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں ٗ حکومت اور اپوزیشن نے چیئر مین نیب پر مک مکا کرلیا ہے ٗ اربوں روپے کی چوری کر نیوالوں کو وی آئی پی پروٹوکول مل رہا ہے ٗ قوم چیئر مین نیب جاوید اقبال کی طرف دیکھ رہی ہے ٗ ٹرمپ بھارت کی زبان بول رہا ہے ٗ پاکستان کی خارجہ پالیسی فیل ہے ٗ اسحاق ڈار عدالت کے چکر لگا رہے ہیں ٗمعیشت کا برا حال ہے ٗ تمام چیزوں کا حل نیا الیکشن ہے ٗ آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا ٗآج زرداری کے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی ہے ٗ 19شوگر ملوں کا مالک بنا بیٹھا ہے ٗ پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتی تو اعتزاز احسن اور بلاول میں کیا مقابلہ تھا؟ ملک کے بڑے بڑے مجرم اسمبلیوں میں آتے ہیں اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہے ٗاسمبلی کی بورنگ تقرریں سن سن کر نیند آگئی ٗ آنکھ کھلی تو لگا ڈاکوؤں میں آگیا ہوں ٗ بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈال کر دکھائیں گے ٗفضل الرحمان اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت نہیں۔ منگل کو یہاں تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میں ہماری کوئی مشاورت نہیں، اس میں بھی نوازشریف کو بچانے کی کوشش کی گئی ٗنیب کے پچھلے چیئرمین نے زرداری اور اسحاق ڈار کو بچایا۔عمران خان نے کہا کہ خورشید شاہ پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں ٗحکومت اور اپوزیشن نے چیرمین نیب پر مک مکا کرلیا ہے، لیکن قوم چیرمین نیب جاوید اقبال کی طرف دیکھ رہی ہے، قوم نیب میں احتساب کی توقع کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ٗجاوید اقبال نے احتساب کردیا تو قوم ان کی تعریف کریگی اور اگر جاوید اقبال بھی قمر زمان ثابت ہوئے تو اس پر زبردست رد عمل آئے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اربوں روپے کی چوری کرنیوالوں کو وی آئی پی پروٹوکول مل رہا ہے اور چھوٹے آدمی جیلوں میں سڑرہے ہیں ٗ ملک کا وزیراعظم ایک نااہل اور کرپٹ شخص کو اپنا وزیراعظم کہہ رہا ہے ٗمیں دیکھ رہا ہوں اور قوم بھی دیکھ رہی ہے، انہوں نے 30 ہزار کروڑ کا حساب دینا ہے ٗاگر دیکھا کہ بڑے ڈاکوؤں کو بچایا جارہا ہے تو سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج ہی ایک حق ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بے نظیر کے بعد زرداری نے کاغذ دکھایا کہ میں اور بلاول پارٹی سربراہ ہیں ٗاگر پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتی تو اعتزاز احسن اور بلاول میں کیا مقابلہ تھا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے ٗنئے چیئرمین نیب کو 200ارب کا پہلا ٹیسٹ کیس دوں گا۔بیرون ملک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ تین ممالک کی خاک چھان کر قطر سے پندرہ سالہ معاہدے لیکر آیاہوں ٗ بدھ کومیں قطر کے معاہدے کی کاپی بھی پیش کرنے لگا ہوں۔انہوںنے کہا کہ برطانوی اٹارنی نے مہر لگائی ہے کہ مریم نواز فلیٹوں کی بینیفشری ہیں،مریم نواز نیب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انقلاب کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے،شہباز شریف صاحب انقلاب آپ کے گھروں کو آگ لگانے سے شروع ہوگا عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں شامل ہیں ٗآئی ایم ایف کہتا ہے اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے ہم ان کا استقبال نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں