میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر دفاع، نیول چیف کی آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں

وزیر دفاع، نیول چیف کی آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (این این آئی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے منگل کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں دفاع اور سیکورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع کو ملٹری آپریشنز ڈائریکٹ میں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے منگل کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر پیشہ وارانہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔ آرمی چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں