میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، بلڈنگ انسپکٹرز کی جعلساز بلڈرزکے ساتھ ملی بھگت

سندھ بلڈنگ، بلڈنگ انسپکٹرز کی جعلساز بلڈرزکے ساتھ ملی بھگت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں افسران مختلف بلڈرز کے ساتھ تال میل سے ناجائز تعمیرات کے کھیل میں ملوث ہیں۔ عرصہ دراز سے جاری یہ کھیل ان دنوں بغیر کسی رکاؤٹ سے جاری ہے۔ جس نے شہر کے انتظامی ڈھانچے کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔ وزیر بلدیات سعید غنی ان سڑک چھاپ بلڈرز کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں جو ایس بی سی اے کے افسران کے زیر سرپرستی شہر میں ناجائز تعمیرات کا ایک جنگل اُگا رہے ہیں اور شہر کے انتظامی ڈھانچے کے لیے ایک کھلا چیلنج بن گئے ہیں۔ تعمیراتی قوانین کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھنے والے ثاقب بن رؤف بھی اُن ہی میں شامل ہیں جنہیں کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ ڈی ڈی عمران رضوی ایک طویل عرصے سے ثاقب بن رؤف کی ناجائز تعمیرات کی اپنے علاقوں میں سرپرستی کرتے آئے ہیں۔ ثاقب کی نئی غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اُنہیں ضمانت دی گئی ہیں کہ اُس پر کسی قسم کی انہدامی کارروائی نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ثاقب بن رؤف کو منافع بخش لین دین کے بعد عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3C میں پلاٹ نمبر 1/14 کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر بغیر کسی انہدامی کارروائی کے جاری ہے۔واضح رہے کہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود وزیر بلدیات کی طرف سے شہر پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں