میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

جرات ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آڈیو لیک کے خلاف سابق خاتون اول نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی درخواست کے ساتھ میاں نجم الثاقب کیس میں جسٹس بابر ستار کے حکمنامے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ گھر کی ٹیلیفون کی ریکارڈنگ کو غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے، یہ بھی قرار دیا جائے کہ اس طرح کی ریکارڈنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس درخواست کے حتمی فیصلے تک فریقین کو بشریٰ بی بی کے خلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے، من گھڑت اور بے بنیاد آڈیو کی بنیاد پر پولیس اور ایف آئی اے کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ بے بنیاد آڈیو کو مختلف چینلز پر نشر کرکے بشریٰ بی بی سے منسوب کیا گیا، مبینہ آڈیوز کو چینلز پر بشریٰ بی بی سے منسوب کرکے نشر کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، سابق خاتون اول مذہبی اور پردہ دار خاتون ہیں سیاست سے تعلق نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں