میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی اورچینی صدرکاٹیلی فونک رابطہ، اسٹریٹیجک معاملات پر گفتگو

امریکی اورچینی صدرکاٹیلی فونک رابطہ، اسٹریٹیجک معاملات پر گفتگو

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں کہاگیاکہ چین اور امریکی صدور کے درمیان اسٹریٹیجک معاملات پر گفتگو ہوئی ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے بعد گزشتہ ماہ پہلی مرتبہ امریکا اور چین کے مابین افغانستان کے معاملات فوجی سطح پر زیرِ بحث آئے۔رپورٹ کے مطابق چین کے انٹرنیشنل ملٹری کو آپریشن کے میجر جنرل ہوانگ ژیپنگ نے امریکی ہم منصب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی تھی۔چینی فوج نے ویبنار میں درمیانی درجے کی فوجی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔عالمی مبصرین افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد دوسپرپاورزکے صدورکے دورمیان ہونے والے اس رابطے کوانتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں