میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن،انتخابی مہم ختم ،میدان کل سجے گا

کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن،انتخابی مہم ختم ،میدان کل سجے گا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن سندھ نے لوکل گورنمنٹ الیکشن برائے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں کی انتخابی مہم ختم ہوگئی،کراچی سمیت سندھ کے 8کنٹونمنٹ بورڈز کے 53 وارڈ ز میں انتخاب کے لیے پولنگ عملہ کو سامان آج (ہفتہ)فراہم کیا جائے گا جبکہ سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کے 54 میں سے 53 وارڈز میں مختلف جماعتوں آزاد امیدواروں سمیت 429امیدواروں کے انتخاب کے لیے پولنگ کل 12ستمبر اتوار کو صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوگی۔الیکشن کمیشن سندھ نے کراچی سمیت سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کے 53 وارڈ ز میں انتخابی تیاریوں کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور 12 ستمبر کو ہونے والے لوکل باڈی کے انتخاب کے لئے انتخابی عملے کو سامان کی تقسیم آج ہفتہ 11 ستمبر کو ہوگی۔ صوبے کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کے 54 میں سے 53 وارڈز میں مختلف جماعتوں آزاد امیدواروں سمیت 429 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ایک نشست پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن کی حتمی پولنگ اسکیم کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 8 کنٹونمنٹ بورڈز میں 515913 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن میں 271677 مرد اور 244231 خواتین ووٹرز ہیں۔ پولنگ کے لئے 325 پولنگ اسٹیشن اور 1227 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ صوبے کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کے 54 میں سے 53 وارڈز میں مختلف جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 429 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنوں عاقل کے وارڈ نمبر 2 کی نشست پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قراردیے گئے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن برائے کنٹونمنٹ بورڈز کے لیے انتخابی مہم اورامیدواروں کی سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48گھنٹے قبل 10 اور 11ستمبر کی درمیانی شب 12بجے ختم ہوگئی ہے۔دوسری جانب الیکن کمیشن کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2015کے سیکشن58کے ذیلی سیکشن (5)کے تحت سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوارتمام سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48گھنٹے قبل ختم کرنے کے قانون کی پابندی کریں مذکورہ دفعہ کی خلاف ورزی غیر قانونی عمل ہوگا جو انتخابی قوانین کے تحت قابلِ سزا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں