پاکستان سے باہر جتنے محب وطن ہیں اتنے ملک میں نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں کو بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کا افتتاح کردیا،
شیئر کریںوزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنے وفادار ملک سے باہر بیٹھے ہیں اتنے تو شاید ملک میں بھی نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں کو بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کا افتتاح کردیا، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کروڑوں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو فنڈ ٹرانسفرز، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بتانا چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی زیادہ محب وطن ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح ہماری مدد کرنی تھی وہ نہیں ہوسکی، ہمارے ملک میں دوہری شہریت والے کو ایسا سمجھا جاتا ہے جیسے وہ کوئی غدار ہیں، بڑے منصوبوں میں تارکین وطن کی سرمایہ کاری یقینی بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ملکی ٹیکس کا آدھے سے زیادہ پیسہ قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، قرضوں کی واپسی کیلئے دولت پیدا کرنی ہوگی، اوورسیز پاکستانی تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں ، تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔