میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادراہ ترقیات کرپٹ مافیا متحرک،محکمہ لینڈ میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں

ادراہ ترقیات کرپٹ مافیا متحرک،محکمہ لینڈ میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ جوہر مجید شاہ) ادراہ ترقیات کراچی میں خلاف ضابطہ کاروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ زور پکڑتا جارہا ہئے ماضی میں کی گئی اربوں/کھربوں کی چائنہ کٹنگ کو قانونی شکل دینے کیلے "کرپٹ ادارتی مافیا متحرک” محکمہ لینڈ میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگی کرپٹ کھلاڑیوں نے میگا کرپشن / لوٹ مار کیلے او پی ایس زدہ افسر رضا قائم خانی کی زیر سرپرستی پلاننگ مکمل کرلی ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں شہر کراچی کی تقریباً تمام رہائشی اسکیموں کے الاٹمنٹ رجسٹرڈ (جو اہم دستاویزات ہوتیں ہیں ) اور سیف کسٹڈی میں رکھی جاتی ہیں ان فائلوں کو رضآ قائم خانی کے احکامات پر متعلقہ افسر عابد کے پاس منتعقل کردیا گیا زرائع کہتے ہیں بدلتے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ماضی کی چائنا کٹنگ کو قانونی شکل دینے کے لئے گیم تیار کرلیا گیا جبکہ نیب زدہ کرپٹ و راشی سیکٹریری فضیل بخاری کی مکمل پشت پناہی اور سرپرستی میں مزکورہ کھیل کھیلا جارہا ہئے زرائع ملنے والی اطلاعات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کو بڑا جھٹکا دینے کیلے بڑے مفادات و مقاصد طے کرلئے گئے ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق ماضی میں ملیر میں موجود ادارے کی سرکاری اراضی کو بیدردی سے ٹھکانے لگانے والے بادشاہ گر کو اب بڑا ٹاسک دیکر میدان میں اتارا گیا ہئے زرائع کہتے ہیں تمام فائلیں کرپٹ افسر عابد زیدی کو منتعقل کر دی گئی کے ڈی اے کی سرکاری اراضی و ہاؤسنگ کا مکمل ریکارڈ عابد زیدی کے حوالے کرتے ہوئے انھیں ایڈشینل ڈائریکٹر ریکارڈ بنا دیا گیا ادارتی زرائع اسے ماضی میں کی جانے والی چائنہ کٹنگ کو قانونی حیثیت دینے کا زریعہ بتاتے ہیں تمام الاٹمنٹ رجسٹرڈ ایک جگہ جمع کئیے جانے کا مقصد کراچی میں ماضی میں ہونے والی چائنا کٹنگ کی فائلوں کو ہر اسکیم کے تحت ہرانی تاریخوں میں الاٹمنٹ رجسٹرڈ میں انٹری کر کے اربوں کی زمین کو قانونی شکل دینا ہے جسکے لئیے مافیا نے یہ سب کچھ کیا ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر ڈی او لینڈ رضا قائم خانی کی ہدایت پر پہلے ایڈشینل ڈائریکٹر آغا ابرار فی برانچ سے دو لاکھ رشوت کا تقاضہ کرتے نظر آتے ہیں جو افسران رشوت کی رقم جمع نہیں کراتے انہیں لینڈ سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ماضی میں جن افسران نے کراچی کی زمینوں کو چائنا کٹنگ کے نام پر بے دریغ اپنے زاتی مفادات کے تحت لوٹا ان میں ایک بادشاہ گر کھلاڑی عارف شاہ عرف ڈان بھی ہئے موصوف اسوقت رضا قائم خانی گروپ کی معاونت میں کلیدی کردار ادا کر رہیں ہیں کرنا شروع کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں