میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میں چائنا کٹنگ کا انکشاف

بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میں چائنا کٹنگ کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میں چائنا کٹنگ کا انکشاف، مختلف جگہوں کو کاٹ کر اسپیس بیچے گئے، اسکیلٹر، بالکونی، کوریڈور سمیت دیگر جگہوں کی بھی فی اسکوائر فٹ کے حساب سے بکنگ کردی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے منظور شدہ نقشہ میں ہیرپھیر، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مجرمانہ طور پر خاموش، بکنگ کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میں چائنا کٹنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابقہ ہیرو کنسٹریکشن کمپنی اور موجودہ بولیورڈ لمٹیڈ کمپنی کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے منظور شدہ لے آئوٹ پلان میں ہیرپھیر کرکے فی اسکوائر فٹ کے حساب سے اسپیس بیچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے بولیورڈ شاپنگ مال کے اندر بالکونی، کوریڈور، اسکیلٹر سمیت دیگر جگہوں کو بھی فی اسکوائر فٹ کے حساب سے لاکھوں روپے میں سب لیز پر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بولیورڈ شاپنگ مال میں میگا اسکینڈل پر مجرمانہ طور پر خاموش ہے اور بھاری رشوت کے عوض کمپنی کو لوگوں کو لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بولیورڈ شاپنگ مال میں ایس بی سی اے کے منظور شدہ پلان سے ہٹ کر تعمیرات کی گئیں ہیں، جبکہ فرضی ناموں سے بھی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں