میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر ایک ماہ میں تیسری چوری

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر ایک ماہ میں تیسری چوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر سے نامعلوم افراد مختلف اشیا چُرا کر فرار ہوگئے ، ایک ماہ میں تیسری بار اُن کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان اْن کی غیر موجودگی میں گھسے اور اشیا چُرا کر فرار ہوگئے ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے اور اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جبکہ باقی چیزوں کو میں نے چیک نہیں کیا، میں اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گیا ہوا تھا، جب گھر واپس آیا تو واردات کا علم ہوا۔تاج حیدر نے مزید بتایا کہ ایک ہی ماہ میں میرے گھر یہ تیسری واردات ہوئی ہے ، اْن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل میرے زیورات بھی غائب ہوچکے ہیں۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ آئی جی سندھ نے پولیس حکام سے واردات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں