مریم نواز کی نائب صدر مسلم لیگ تعیناتی ،سماعت 16ستمبر تک ملتوی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز شریف کی بطور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) تعیناتی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت مریم نواز کے وکیل کے ایسوسی ایٹ وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ مریم نواز کے وکیل بیرون ملک ہیں ۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر بتانا چاہیئے تھا کہ مریم نواز کے وکیل بیرون ملک ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنمائوں ملیکہ علی بخاری ، میاں فرخ حبیب اور کنول شوزب کی جانب سے دائر درخواست پر مزید سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی۔