آن لائن چینی کمپنی علی بابا ڈاٹ کام میں ڈینیئل ژانگ جیک ما کی جگہ لیں گے
شیئر کریں
ڈینیئل ژانگ علی بابا میں جیک ما کی جگہ لیں گے،آن لائن ای کامرس کمپنی علی بابا کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیف 54 سالہ جیک ما نے 2 روز قبل ہی اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔جیک ما نے چیئرمین شپ چھوڑتے ہوئے تعلیم اور انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔جیک ما کی جانب سے عہدہ چھوڑے جاتے وقت کمپنی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ ان کی جگہ کمپنی کا کون نیا چیئرمین ہوگا۔تاہم اب علی بابا کے نئے ایگزیکٹو چیئرمین کے نام کا اعلان کردیا گیا۔امریکی کاروباری نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جیک ما کی جگہ 46 ڈینیل ڑانگ کو علی بابا کا نیا ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق جیک ما آئندہ برس ستمبر تک اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گے، جس کے بعد ڈینیئل ڑانگ کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔جیک ما نے ایگزیکٹو چیف کے عہدے پر ایک دہائی تک خدمات سر انجام دیں اور مزید ایک سال تک وہ اس پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔جیک ما اگرچہ چیئرمین کے عہدے سے ہٹ جائیں گے، تاہم وہ بورڈ آف گورنرز کے رکن ہونے سمیت کمپنی کے شریک بانی بھی رہیں گے۔ان کی جگہ لینے والے 46 سالہ ڈینیئل ڑانگ نے 2007 میں علی بابا کو چیف فنانشل آفیسر کے طور پر جوائن کیا تھا، تاہم وہ اس وقت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہیں کمپنی کا صدر بھی کہا جاتا ہے، تاہم آئندہ برس ستمبر تک وہ کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدے یعنی ایگزیکٹو چیئرمین پر تعینات ہوجائیں گے۔