میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان ضلع خام آب پر طالبان کا قبضہ،حملے میں 15فوجی ہلاک،18زخمی

افغان ضلع خام آب پر طالبان کا قبضہ،حملے میں 15فوجی ہلاک،18زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

افغانستان کے صوبے جوزجان کا ضلع خام آب طالبان کے قبضے میں چلا گیا، جس کی افغان حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز سے شدید جھڑپوں کے بعد ضلع خام آب طالبان کے قبضے میںآ گیا ہے۔افغان میڈیاکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں رات گئے مارٹر بم کے حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔افغان حکام کا کہنا تھاکہ افغان صوبے قندوز میں رات گئے طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 15اہلکار ہلاک اور 18زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملے میں دشت آرچی کے علاقے میں چیک پوسٹوں کو نشانا بنایا ۔ادھر افغان صوبے سرپل کے مرکزی علاقے میں طالبان نے حملہ کیا جس کی افغان حکام نے تصدیق کی ،سرپل کے مرکزی علاقے میں طالبان نے رات گئے تین سمت سے حملہ کیا۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ سرپل کے مرکزی علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں