میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیسی میں الکرم ٹیکسٹائل ملز سے فنڈز کی وصولی میں کرپشن

سیسی میں الکرم ٹیکسٹائل ملز سے فنڈز کی وصولی میں کرپشن

جرات ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

تحقیقات اینٹی کرپشن کے سپرد،افسران نے سیسی حکام سے ریکارڈ طلب کر لیا، ذرائع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر قطب الدین اور ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم جمال نے فنڈز وصول کئے، محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے سیسی میں الکرم ٹیکسٹائل ملز سے کروڑوں روپے کی وصولی میں کرپشن کی انکوائری اینٹی کرپشن کے حوالے کردی گئی،  افسران نے سیسی حکام سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی) نے الکرم ٹیکسٹائیل ملز سے سال 2025 میں کروڑوں روپے کی وصولی کی، سیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر قطب الدین اور ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم جمال نے الکرم ٹیکسٹائیل ملز سے فنڈز وصول کئے،

مارچ اور اپریل 2026 کے فنڈز وصولی میں شامل نہیں کئے گئے اور فنڈز میں لاکھوں کا فرق ہو گیا جس پر سیسی افسران نے ابتدائی طور پر تحقیقات کی،

تحقیقات کے دوران الکرم ٹیکسٹائل ملز سے وصولی میں مبینہ کرپشن سامنے آئی جس کے بعد سیسی حکام نے انکوائری اینٹی کرپشن سندھ کے افسران کو ارسال کی ہے۔ اینٹی کرپشن سندھ کے انکوائری افسر نے سیسی کے ڈائریکٹر ایڈمن سے الکرم ٹیکسٹائل ملز سے فنڈز کی وصولی میں غبن کی سیسی کی انکوائری رپورٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر قطب الدین اور وسیم جمال کی تقرری کے آرڈرز، الکرم ٹیکسٹائل ملز سے وصولی کا رکارڈ، الکرم ٹیکسٹائل ملز کے دیوالیہ ہونے، رکوری وارنٹ، الکرم ٹیکسٹائیل ملز کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات، الکرم ٹیکسٹائل ملز کو جاری کئے گئے نوٹیسز، سال 2026 میں سیسی کے حج ادا کرنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں