میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈاکو راج ، ڈکیتی مزاحمت پر 80سے زائد شہری قتل

کراچی میں ڈاکو راج ، ڈکیتی مزاحمت پر 80سے زائد شہری قتل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں رواں سال کے 7ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 80سے زائد شہریوں کو قتل کردیا گیا جبکہ 16ہزارسے زائد شہری موبائل فون سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری لیٹروں کے رحم وکرم پر ہے، رواں سال کے 7ماہ کراچی میں ہونیوالے جرائم کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے۔جس میں بتایا کہ رواں سال اب تک 52 ہزارسے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، یکم جنوری سے 31 جولائی تک 16 ہزار 207 موبائل فون چھینے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 7ماہ میں 33ہزار 798موٹرسائیکلیں اور ایک ہزار296کاریں چوری یا چھینی گئیں جبکہ اسی عرصے میں 80 سے زائد شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر 359 کے قریب شہری مختلف واقعات میں قتل ہوئے جبکہ سیکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت کیدوران زخمی ہوکراسپتال پہنچ گئے۔صرف جولائی میں ڈکیتی،، رہزنی اوردیگروارداتوں میں مزاحمت کے دوران اسٹریٹ کرمنلز نے انسٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں