میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم آزادی پرکراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ، سیکیورٹی سخت

یوم آزادی پرکراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ، سیکیورٹی سخت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں 14 اگست کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی پلان تیار کر لیے، جن پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ حساس علاقوں کی نگرانی کے علاوہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے سابقہ زیراثر علاقوں میں کومبنگ، سرچ، ٹارگیٹڈ آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تحقیقاتی اداروں نے بھارت نواز کالعدم سندھ کی عسکری تنظیموں، ایس پی اے، ایس آر اے اور بلوچستان کی عسکری تنظیموں بی ایل ایف، بی ایل اے، براس، جبکہ ٹی ٹی پی اور داعش کی ذیلی تنظیم اسلامک اسٹیٹ خراسانی گروپ کے علاوہ متحدہ لندن کے دہشت گردوں کی جانب سے کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 14 اگست کو ریلیوں، جلسوں، مظاہروں، تفریحی مقامات، ساحلی علاقوں اور پبلک مقامات کے علاوہ حساس تنصیبات پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں