میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل ریٹائرڈ ملازمین کی حق تلفی کرنے لگی

پی ٹی سی ایل ریٹائرڈ ملازمین کی حق تلفی کرنے لگی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

صارفین کو ناقص انٹرنیٹ سروس دینے اور بھاری بھرکم بل تھمانے کے بعد پی ٹی سی ایل ریٹائرڈ ملازمین کی بھی حق تلفی کرنے لگی ،متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتصالات پی ٹی سی ایل پر قبضے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ایمپلائزٹرسٹ کی کمان سنبھالنے میں بھی مکمل طور پر کامیاب ہو گئی۔ چار ہزار سے زائد ریٹائرڈ پنشنرز چند برسوں میں اتصالات کی معاشی قتل عام پالیسی کی زد میں آکر اپنی زندگیوں سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس سال سے لگ بھگ چالیس ہزار پنشنرز کا خاندان پی ٹی ای ٹی کی معاشی دہشتگردی کا شکار ہے جو عدالتی احکامات کے برعکس 2010 سے حکومتی اعلان کردہ پنشن اضافہ جات سے مسلسل کٹوٹی کر رہا ہے پی ٹی ای ٹی کی تشکیل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت عمل میں آئی تھی جو اپنی تشکیل سے لیکر 2010 تک حکومتی اعلان کردہ اضافہ جات باقاعدہ طور پر ادا کرنے میں کامیاب رہا بعد ازاں اتصالات کے حکم پر ادارے نے ریٹائرڈ پنشنرز کی حق تلفی شروع کر دی ہے اور سالانہ پنشن میں اضافے کی پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ایمپلائیز ٹرسٹ (پی ٹی ای ٹی) حالیہ دنوں میں متحدہ اماراتی کمپنی کی ہدایت پراپنے ہی بینیفیشریز کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کے لئے کروڑوں روپے وکلاء کو تو ادا کررہا ہے مگر اپنے ریٹائرڈ پنشنرز کو ان کے حقوق دینے سے گریزاں ہے۔ اس سلسلے میں ریٹائرڈ پنشنرز کی جانب سے متعدد مرتبہ مختلف عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا گیا ہے جس پر عدالتوں نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے محکمے کوملازمین کے بقایات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔ اس ضمن میں 12 جون 2015 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی مسلسل ردی کی ٹوکری میں ڈالا جا رہا ہے جس نے پی ٹی سی ایل اور اتصالات کی ملازمین دشمن پالیسی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں