میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این سی او سی کا اجلاس محرم میں کورونا کے دوبارہ پھیلائو کا انتباہ جاری

این سی او سی کا اجلاس محرم میں کورونا کے دوبارہ پھیلائو کا انتباہ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلائو کا انتباہ جاری کیا گیا ۔ سوموار کو وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران لوگوں کی صحت کومحفوظ بنانے کے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیر مذہبی امور نے علماء سے مشاورت کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔منصوبہ بندی وترقی کے وزیر اسد عمر نے وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت سمیت مختلف شعبے کھول دیئے لیکن اس کے باوجود ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عمل درآمد ضرور ی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں