گلبرگ زون کرپٹ مافیا نے غیرقانونی تعمیرات کا جنگل بنادیا
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈی جی کا عہدہ سنبھالنے والے آشکار داور کی نیک نامی شہرت کو داغدار کرنے کیلے کرپٹ مافیا نے میدان سنبھال لیا اعلی عدلیہ کے سخت ترین احکامات بھی سائڈ لائن ادارتی عہدے منصب اور قانون کا یکسر غلط استعمال گلبرگ زون کے راشی ڈائریکٹر رقیب اور انکی کرپٹ ٹیم ” ندیم” فہیم” صبور نے اپنا من پسند مشغلہ بنالیا گلبرگ زون کو غیرقانونی تعمیرات کا جنگل بنادیا گلبرگ کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل اور فلیٹ سائنس تعمیرات کا غیرقانونی دھندا زور و شور سے جاری پلاٹ نمبر آر 883بلاک 16 پر تعمیرات جاری ادھر اندرونی و بااعتماد زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر گلبرگ زون رقیب نے بین آرگنائزیشن متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والے کارکن عمران فائر کی علاقے میں جاری غیر قانونی تعمیرات کی مکمل سرپرستی شروع کردی عمران کے بارے میں کہا جارہا ہئے کہ درجنوں رہائشی پلاٹوں پر تجارتی بنیادوں پر لاکھوں/ کروڑوں ہڑپ کرتے ہوئے ڈکار چکا جبک اس غیرقانونی تعمیرات کی مد میں سندھ حکومت و ادارے کو آمدنی کی مد میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکا ۔ قومی خزانے کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاروں کی ہفتہ و ماہانہ کی بنیاد پر کروڑو کی کرپشن سامنے آنے کے باوجود ان راشی افسران و اہلکاروں کا قومی احتساب بیورو اور انسداد رشوت ستانی کے ریڈار پر نہ آنا معنی خیز اور مختلف سوالات کو جنم دیتا ہئے جو ان اداروں کی ساکھ پر تحفظات کا باعث ہیں دوسری جانب ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ کا کام کرنے والیغیر قانونی تعمیرات سے تیارکردہ پورشن کو قانونی لیگل قرار دیکر فروخت کررہیں ہیں جو کہ سراسر غلط اور غیرقانونی عمل ہئے شہریوں کی زندگیوں سمیت مزکورہ جعلی بلڈر اور اسٹیت بروکرز نے زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگا رہیں ہیں اور انکی سرپرستی ادارتی مافیا کر رہی ہے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ آف پاکستان وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔