میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عزیر بلوچ نے جیل میں بلیڈ مانگ لیا

عزیر بلوچ نے جیل میں بلیڈ مانگ لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کر دیا،ارشد پپو قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث عزیر بلوچ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف 5 مقدمات کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران عزیر بلوچ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کاشکوہ کردیا۔عزیر بلوچ نے کہاکہ مجھے شیوبنانے کیلئے بلیڈتک میسرنہیں،مانگنے پر بھی نہیں دیاجاتا،ناخن بڑھ گئے ہیں متعدد بار نیل کٹر کاتقاضہ کیا لیکن نہیں دیا گیا، عزیر بلوچ نے استدعا کی کہ مجھے بلیڈاورنیل کٹر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ارشد پپو قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث عزیر بلوچ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی ،عدالت نے سماعت26اگست تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں