میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے لیے درخواست

شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے لیے درخواست

جرات ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں شیریں مزاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبوری نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنا غیر قانونی ہے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل  میں ڈالے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں