میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبئی مذاکرات پرگلے شکوے ،شہبازشریف نے فضل الرحمان کو وزیراعظم ہائوس بلوالیا

دبئی مذاکرات پرگلے شکوے ،شہبازشریف نے فضل الرحمان کو وزیراعظم ہائوس بلوالیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

دبئی مذاکرات پر گلے شکوے کے بعد وزیراعظم نے سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان کو وزیراعظم ہاس بلوالیا۔ موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے دبئی ملاقاتوں پر اعتماد میں نہ لینے ۔۔ مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا ادھر پیپلزپارٹی نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق بیانات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو بروقت انتخابات کرانے کے لیے پیغام پہنچا دیا ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر کہتے ہیں۔۔۔ پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی۔رہنما پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ بعض جماعتوں کے بیانات سامنے آنے سے تاثر ملا کہ انتخابات میں تاخیر کی بات ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا بڑا واضح موقف ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے نواز شریف سے بروقت انتخابات کی بات کی ہے یا نہیں اس کا علم نہیں ۔ لیکن دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں میں انتخابات کا معاملہ زیر غور آیا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں