سندھ حکومت کی غیرسنجیدگی،15سال میں امن وامان کیلئے مختص بجٹ کا صرف 46فیصد خرچ
شیئر کریں
امن وامان کے قیام میں سندھ حکومت غیرسنجیدہ دکھائی دی۔ 15 برس کیجاری بجٹ اعدادوشمارنے پول کھول دئیے۔ سندھ حکومت 15 سال میں امن و امان پر مختص کیے گئے بجٹ کا صرف 46 فیصد ہی خرچ کرسکی۔ گزشتہ 15 برسوں میں امن و امان پر 28 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ رکھا گیاجس میں سے صرف ساڑھے 13کھرب روپے ہی خرچ کیے جاسکے مالی سال دوہزارسترہ اٹھارہ میں صوبے میں قیام امن کیلیے 2کھرب 44 کروڑروپیسے زائدرقم مختص کی گئی جس میں سے1 کھرب 47 ارب روپے سے زائد کی رقم ہی خرچ ہوسکی۔۔دوہزاراٹھارہ اورانیس کیلیے رکھیگئے 2کھرب روپے میں سے امن وامان کے قیام پر98 ارب تہترکروڑ انسٹھ لاکھ روپے ہی خر چ ہوسکے۔۔مالی سال دوہزارانیس بیس میں 1کھرب 63 ارب روپیسیزائدکی رقم میں سے60 ارب 12کروڑ 66 لاکھ روپے ہی لگ سکے۔۔دوہزاربیس اکیس میں امن وامان کیقیام کیلیے 66 ارب 60کروڑ روپے مختص ہوئیجس میں سے 47 ارب تہترکروڑ روپے سے زائدکی رقم ہی خرچ ہوسکی۔۔۔مالی سال دوہزاربائیس تیئس میں صوبے میں امن وامان کے لیے 5 کھرب 13 ارب روپے سیزائد کی رقم میں سے سندھ حکومت 2کھرب 64ارب چارکروڑ باون لاکھ روپے ہی خرچ کرپائی ناکارہ بکتربندگاڑیوں کی وجہ سے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کی فائرنگ سے 15 اہلکارگاڑی کے اندر ہی دم توڑگئے ۔۔سندھ کابینہ کی جانب سے جدیداسلحہ خریداری کے آرڈیننس پرتاحال عمل درآمد نہ ہوسکا ۔