لاہور میں دبئی کے طرز پر نیا شہر بسانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میںدبئی کی طرز پر جدید ترین شہر بسانے کے لئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی اوروزیراعلیٰ اتھارٹی کے چیئرمین ہوںگے۔ ریورراوی فرنٹ اتھارٹی لاہور کے شمال میں نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جو ایک لاکھ ایکڑ سے زائدرقبے پر محیط ہوگا۔نجی شعبے کی طرف سے اس منصوبے میں پانچ ہزار ارب ر وپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز بنائی جائیں گی۔نیا شہر بسنے سے لاہور شہر میں ماحولیات،پانی اورٹریفک کے مسائل پر قابو پایہ جاسکے گا۔ نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی اورتین بیراج بھی بنیں گے۔