میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار‘ عمر کچھی گروپ کا کارندہ گرفتار

لیاری گینگ وار‘ عمر کچھی گروپ کا کارندہ گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ سے لیاری گینگ وار اور عمر کچھی گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن نے حب ریور روڈ سے لیاری گینگ وار اور عمر کچھی گروپ کا کارندہ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم شاہد چینا سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم عمر کچھی کا قریبی ساتھی ہے، ملزم سندھ، کراچی میں حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق ملزم کے خلاف قتل اور ڈکیتیوں کے کئی مقدمات درج ہیں، ملزم نے لیاری کے علاقے بغدادی میں 2008 میں امین بخش کو قتل کیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد چینا نے کھارادر میں 2008 میں واردات کی تھی، ملزم نے 2013 میں کھارادر مارکیٹ میں سیاسی کارکن کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں