میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیراگون سکینڈل'خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16جولائی تک توسیع

پیراگون سکینڈل'خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16جولائی تک توسیع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16جولائی تک توسیع کر دی۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے پیراگون سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادرن کو پیش کیا، نیب نے تین ملزمان ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا،کیونکہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے جان بوجھ کر نامعلوم مقام پر روپوش ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس ملزمان کے آخری معلوم اڈریس یہی ہیں۔جس پر نیب پراسیکیوٹر نے آگاہ کیا کہ جی یہی ہیں، لیکن نئے ایڈریس تلاش کیے ہیں، ہم ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔اس پر جج جواد الحسن نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے آپ کیس کو بریک لگانا چاہتے ہیں، لیکن عدالت بریک نہیں لگنے دے گی۔ دوران سماعت عدالت نے ریفرنس میں نامزد دیگر 3ملزموں ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے خواجہ بردران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16جولائی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر طبقے کے ساتھ حالت جنگ میں آچکی ہے ، کیا اس طرح ملک چل سکتا ہے ، عمران خان اور اسکے وزیروں سے گزارش ہے کہ عوام پر رحم کریں۔خواجہ سعد رفیق نے رانا ثنا اللہ سمیت دیگر گرفتاریوں کو زیادتی قرار دے دیا۔ انہوں نے ٹرینوں کے برھتے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ٹرین پر سفر کرنا چھوڑ گئے ہیں جب حکمرانوں توجہ اپنے کام کی بجائے پرڈوکشن آرڈر بند کرنے اور اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے پر ہوگی تو پھر یہ یہی حال ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں