میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ‘ عمران خان کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ‘ عمران خان کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سارے خدشات درست ثابت ہوگئے ہیں،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 30برس سے ملک کو لوٹ رہا ہے، اس لیے تفتیش ضروری تھی انکا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ سچ سامنے آگیا آج ثابت ہوگیا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی اصل مالک ہیں مجرم کی مددکرنے والابھی مجرم ہوتاہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں بلیک میل کرنے اور منہ بند کروانے کیلئے انہوں نے سب کچھ کیا، حکومت نے چوری چھپانے کے لیے اداروں کوتباہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں پرپلنے والے وزراء شریف خاندان کی کرپشن بچارہے ہیں، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کیخلاف ریفرنس بھیجنے کے بجائے میرے خلاف بھیج دیا، حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بہت کوشش کی گئیں مجھے بھی بلیک میل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں مقدمات دائر کئے گئے۔ وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو تحقیقات کے دوران بھی وزیراعظم نہیں ہوناچاہیے تھا اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد انھیں فوری طورپر مستعفی ہوجانا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں