کور کمانڈر کانفرنس ‘ پاک فوج کا قومی مفاد میں مثبت کردار جاری رکھنے کا عزم
شیئر کریں
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوا کانفرنس کے شرکاء نے جیو اسٹریٹجک سیکورٹی ماحول بالخصوص مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی تازہ صورتحال اور پاکستان پر اسکے اثرات کا جائزہ لیا آئی ایس پی آر کے مطابق202 ویں کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کے قومی مفاد میں کی جانیوالی قومی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، آپریشن رد الفساد پر پیشرفت افغانستان کے ساتھ بہتر بارڈر مینجمنٹ کیلئے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط ملک کی سیکورٹی صورتحال اور ضرورت کے وقت سیلاب کی صورت میں امدادی سرگرمیوں کی تیاری اور فوج کی تعیناتی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت راولپنڈی جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا کانفرنس میں جیو سٹرٹیجک سلامتی صورتحال کا بالخصوص افغانستان اور مشرق وسطی کے تناظر میں جائزہ لیا گیا، مشرقی وسطیٰ کی حالات کا پاکستان پر پڑھنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے پاکستان کے قومی مفاد میں مثبت کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔