میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریلیف کا راستہ بند،پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20روپے تک اضافے کی تیاری

ریلیف کا راستہ بند،پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20روپے تک اضافے کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کا راستہ روکنے کی تیاری کرلی۔ آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر مرحلہ وار سیلز ٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی فی لیٹر بیس روپے تک بڑھانے کا امکان ہے ۔وفاقی حکومت کے لیے آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولیوں کی راہ ہموار ہونے لگی۔ وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر بیس روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لگانے کی تجویز ہے ۔ سیلزٹیکس لگانے کے بعد اس میں مرحلے وار اضافے کا پلان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی موجودہ ساٹھ روپے سے بڑھا کر فی لیٹر اسی روپے تک کی جاسکتی ہے ۔ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ساٹھ روپے فی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال اگرسیلزٹیکس لاگو کیا گیا اور لیوی بڑھائی گئی تو عالمی منڈی میں ممکنہ کمی کاریلیف عوام کو منتقل نہیں ہوپائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں