میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے 38ارب کے فنڈز مانگ لیے

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے 38ارب کے فنڈز مانگ لیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے نئے مالی سال کے بجٹ میں اپنے مطالبات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھ دیے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے بجٹ میں کراچی کیلئے پانچ سالہ سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبہ (سوشیو اکنامک ڈیولپمنٹ پلان) دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایا ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پاس صوبائی حکومت نہیں ہے اس لیے وفاق ہمارے ایم این ایز کو فنڈز جاری کرے اور اس حوالے سے ایم کیو ایم نے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے لیے وفاق سے 38 ارب روپے کے فنڈز مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور اور سیوریج کے منصوبے ایس تھری کو اسی سال مکمل کرنے اور کامیاب جوان یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے بجٹ میں گرین لائن پروجیکٹ کی توسیع، بلیو لائن اورکراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کے لیے بھی فنڈز رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کراچی پورٹ سے پپری تک فریٹ کوریڈور سمیت بن قاسم پر ٹیکسٹائل سٹی پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے بھی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں