میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری پرویزالہٰی میڈیکل چیک اپ کے بعد جیل منتقل

چودھری پرویزالہٰی میڈیکل چیک اپ کے بعد جیل منتقل

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو جیل میں دل میں تکلیف ہونے پر چیک اپ کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا، چیک اپ کے بعد ٹیسٹ بہتر ہونے پر ان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کو کیمپ جیل میں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پرانہیں سخت سکیورٹی میں جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی کی اہلیہ اور بہن اطلاع ملنے پران سے ملاقات کے لیے ہسپتال آئیں تاہم پولیس کی جانب سے انہیں ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی ای سی جی اورایکو کارڈیو کی گئی۔ اور ان کے ٹیسٹ نارمل آئے جس کے بعد ان کو دوبارہ کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا۔ قائم قام ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور سمیت دیگر افسران اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال میں موجود رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں