میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میران شاہ، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 3جوان شہید، تین دہشت گرد ہلاک

میران شاہ، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 3جوان شہید، تین دہشت گرد ہلاک

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 3 جوان شہید جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ شہدا میں 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، 26 سالہ سپاہی نسیم اور 22 سالہ سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں