میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کیلیے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف

بجٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کیلیے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف

جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کیلئے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے بھی صرف 50 کروڑ اور نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی صرف 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021ـ22 میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے 30 ارب روپے جبکہ نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی 3 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان دونوں شعبوں کے لیے بہت کم رقم مختص کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں