میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گستاخانہ بیانات ،بھارتی مسلمان سڑکوں پرآگئے،پُرتشددمظاہرے

گستاخانہ بیانات ،بھارتی مسلمان سڑکوں پرآگئے،پُرتشددمظاہرے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھدرواہ، کشتواڑ اور رام بن کے علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو گزشتہ شب اس وقت نافذ کیاگیا جب ہندوتوتنظیموں آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی، ڈوگرہ اور بنجرنگدل فورسز کی قیادت میں ان علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مسلمانوں کی جانب سے بی جے پی کے لیڈروں کے توہین آمیز اور گستاخانہ بنایات کے خلا ف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،مظاہروں کے دوران کئی مقامات پرپرتشددواقعات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ مودی حکومت نے بھارتی فوج کو ان علاقوں میں فلیگ مارچ کے لیے طلب کیاتھااور مارچ کے ان تمام علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے مارچ کے دوران اعلان کیاکہ قانون کوہاتھ میں لینے والے کوبخشا نہیں جائیگا۔ادھر بھارتی پولیس نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران سوپور قصبے سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔علاوہ ازیں پیغمبر اسلامۖ کے بارے میں ہندوتوا بی جے پی عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف نئی دہلی اور بھارت کے کئی دیگر حصوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نئی دہلی، لکھنؤ، پریاگ راج، دیوبند، مراد آباد اور بھارت کے دیگر شہروں میں مظاہرے کیے اور اسلام کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے گستاخانہ بیانات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) نے پارٹی کے ترجمان جریدے ‘پیپلز ڈیموکریسی’ کی تازہ ترین اشاعت میں کہا ہے کہ نوپور شرما کے گستاخانہ بیان نے بی جے پی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کو ظاہر کیا ہے۔ اداریے میں کہا گیا ہے کہ حقیقت میں اسلامو فوبیا بی جے پی کے ہندوتوا نظریے سے جڑا ہوا ہے اور مسلم مخالف بیان بازی بی جے پی کے سرکاری موقف کا حصہ ہے۔پریس کلب آف انڈیا نے نئی دہلی میں ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیری صحافی شاہد تانترے کو ہراساں کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ آزادی صحافت کا تحفظ کرے اور علاقے میں صحافیوں کو مزید ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے سے گریزکریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں