میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت بند کی افواہوں سے کانپور ، رامپوراورلکھنو میں سیکورٹی ہائی الرٹ

بھارت بند کی افواہوں سے کانپور ، رامپوراورلکھنو میں سیکورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میںگزشتہ دنوں پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھارت بند کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں جس کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے پولیس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت بند کی افواہوں کی وجہ سے ضلع کے تمام مرکزی چوراہوں اور مسلم علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے کی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔ضلع رامپور میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ضلعی انتظامیہ نے رامپور کے تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ ایک اجلاس میںشہر میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کی اپیل کی اسی حوالے سے پولیس کپتان اشوک کمار نے ضلع رامپور کے لوگوں سے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ فضول اعلانات کی وجہ سے ہرگزسڑکوں پر نہ نکلیںاور بغیر کسی تصدیق کے احتجاجی مظاہرے اور مارچ نہ کریں۔ادھر کانپور میں گزشتہ جمعہ کو دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد پولیس نے سیکورٹی کے پیش نظر کانپور اور دارلحکومت لکھنو میں غیر معینہ مدت کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی ۔واضح رہے کہ حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کی توہین رسالت سے متعلق گستاخانہ بیانات کے بعد گزشتہ ہفتے شہرمیں مسلمانوں اور ہندتوا کارکنوں کے درمیان پرتشدد واقعات کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں