میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،شمس کنٹری کلب کے نام سے غیرقانوی پروجیکٹ کاانکشاف

حیدرآباد،شمس کنٹری کلب کے نام سے غیرقانوی پروجیکٹ کاانکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد میں شمس کنٹری کلب کے نام سے غیرقانونی پروجیکٹ کا انکشاف ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بکنگ غیرقانونی قرار دے دی، قاسم آباد کی انک سٹی ہائوسنگ اسکیم میں واقع شمس کنٹری کلب کی این او سی برائے فروخت نہیں لی گئی، قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، ایس بی سی اے اعلامیہ، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں شمس کنٹری کلب کے نام سے غیرقانونی پروجیکٹ کا انکشاف ہوا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے شمس کنٹری کلب کی بکنگ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ تحصیل قاسم آباد میں واقع انک سٹی ہائوسنگ اسکیم کے پلاٹ نمبر 3 پر جاری شمس کنٹری کلب کے مالک نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی برائے فروخت تاحال حاصل نہیں کی مذکور اسکیم کی غیرقانونی تشہیر کرکے غیرقانونی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق تعمیراتی پروجیکٹس اور پلاٹوں کی اسکیم کی اشتہاری مہم و بکنگ سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی اجازت برائے فروخت حاصل کرنا لازمی ہے لہذا مندرجہ اسکیم و پروجیکٹ کے مالکان کا ایسا عمل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آرڈیننس 1979/82 کے تحت غیرقانونی ہے، ادارے نے مذکورہ اسکیم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں