میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیرقابض بھارتی فورسز نے مزید 5 مجاہدین کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیرقابض بھارتی فورسز نے مزید 5 مجاہدین کو شہید کر دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بدھ کوعلی الصبح آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور مجاہدین کے مابین جھڑپ میں5کشمیری شہید ہوگئے۔سکیورٹی فورسز کو شوپیاں ضلع کے سگو ہندماہہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد آرمی کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقہ کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی،سکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم جب ایک مخصوص مقام کے قریب پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں 4 نوجوان شہید ہو گئے۔مشترکہ آپریشن جموں و کشمیر پولیس کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر صبح ایک بجکر 45منٹ پر شروع کیا گیا تھااور تین بجے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں گولیوں کا شدید تبادلہ جاری تھا۔شوپیان میں یہ اس ہفتے ہونے والا تیسرا تصادم ہے، گزشتہ دو آپریشنز میں9 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا ہے،اس طرح ابھی تک ایک ہفتے میں اسی ضلع میں 14عسکریت پسند شہید ہو چکے ہیں،احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا کہ آپریشن میں 5عسکریت پسند شہید ہوئے ہیں تاہم انھوں نے یہ بھی کہا ان کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں