میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر میں رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ ایک جوان زخمی

گلستان جوہر میں رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ ایک جوان زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پاکستان رینجرز کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود گلستان جوہر میں کامران چورنگی پر پاکستان رینجرز اہلکار ٹائر پنکچر کی دکان پر گاڑی کے ایک ٹائر میں ہوا بھروارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے، جنہوں نے گاڑی کی کھڑکی کے شیشے کھلے پاکر کریکر گاڑی کے اندر پھینکا اور فرار ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو کے مطابق کریکر سے زوردار دھماکا ہوا اور گاڑی میں موجود رینجرز کا ایک جوان زخمی ہوا۔ کریکر حملے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شرقی تنویر عالم اوڈو کے مطابق یہ کسی مسلح گروپ کی شرارت ہوسکتی ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک کی ٹیموں کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات لے لیے گئے جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے بھی کوشش شروع کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں