میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی کمی کیوں ہوئی؟ پی ایس او نے مصنوعی بحران کا بھانڈہ پھوڑ دیا

پیٹرول کی کمی کیوں ہوئی؟ پی ایس او نے مصنوعی بحران کا بھانڈہ پھوڑ دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیٹرول کے مصنوعی بحران کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔پی ایس او نے ملک میں پیٹرول کی کمی کے حقائق اور وجوہات بتا دیں، پی ایس او کے مطابق اپریل میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ذخیرہ انتہائی کم تھا جب کہ مئی میں طلب میں اضافہ کے باوجود کمپنیوں کے پاس دو سے تین دن کا تیل تھا۔پی ایس او نے پیٹرلیم ڈویژن کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل نہیں خرید رہیں اور بیشتر کمپنیوں کے پاس قواعد کے مطابق 21 دن کاتیل ذخیرہ نہیں تھا، کچھ کمپنیوں کی ذخیرہ اندوازی سے تمام بوجھ پی ایس او پر پڑگیا۔پی ایس او نے سفارش کی کہ تیل کا ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔دوسری جانب وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے بھی آئل کمپنیوں کا دورہ کیا گیا جس میں مختلف آئل اینڈ گیس مینوفیکچرر کمپنیز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے کیماڑی اور وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیز جان بوجھ کر تیل سپلائی نہیں کررہی ہیں۔خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول پمپس پر بلا تعطل پیٹرول اور ڈیزل پہنچانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم آئل کمپنیوں نے اوگرا کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں