میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب کے بڑے عہدے پر جیالے کا بیٹھنا اچھا لگا، بلاول بھٹو

پنجاب کے بڑے عہدے پر جیالے کا بیٹھنا اچھا لگا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے ہم جمہوریت کو مضبوط کریں گے ،بہت عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا۔گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری میں پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں پنجاب بھر کے جیالوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ۔ یہ ملک کیلئے بھی بہت ضروری ہے کہ پیپلز پارٹی وہ سپیس واپس لے جو سیاسی کارکن کی سپیس ہے ، دنیا میں بڑے بڑے انقلاب اور تبدیلیاں سیاسی ورکرز لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی، پولیس یا انتظامیہ کو پتہ ہوگا کہ اگر کسی جیالے سے زیادتی ہوگی تو گورنر سردار سلیم انہیں انصاف دلوائیں گے ، صوبے کے عوام، وکلا ء یا کسان کے مسائل سننے کیلئے عوامی گورنر بیٹھا ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی کارکن کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ محنت سے وہ بڑا عہدہ بھی سنبھال سکتے ہیں، آپ پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں تو عوامی گورنر بنیں گے ، اس صوبے کے عوام کی نمائندگی کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پورا سفر جمہوریت کو طاقتور بنانے کے لیے رہا ہے ، آج بھی ہم اسی طریقے سے سیاست کریں گے ، پنجاب کو دوبارہ منظم کررہے ہیں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لے کر آئیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں