میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے مرد و خواتیں کارکن انصاف ہائوس میں قید

تحریک انصاف کے مرد و خواتیں کارکن انصاف ہائوس میں قید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد پولیس نے تحریک انصاف کی مرد و خواتیں کارکنان کو انصاف ہائوس میں قید کردیا، پولیس نے لطیف آباد نمبر 2 میں واقع انصاف ہائوس پہنچ کر باہر سے تالا لگا دیا، اندر درجنوں کارکنان مرد خواتین موجود ہیں، فاشزم کے حدیں عبور کردی گئیں ہیں، آرزو فیصل مغل، تفصیلات کے مطابق حیدرا?باد پولیس نے لطیف آباد نمبر دو میں واقع انصاف ہائوس پر پہنچ کر باہر سے تالا لگا دیا جس کے باعث اندر موجود کارکنان محصور ہو کر رہ گئے، انصاف ہائوس میں موجود تحریک انصاف کی رہنما عورت آرزو فیصل مغل کے مطابق ان کے ساتھ اندر درجنوں مرد و خواتیں کارکنان محصور ہیں، کھانے پینے تک رسائی نہیں دی جا رہی، بجلی بھی بند کردی گئی ہے، فاشزم کی سب حدیں عبور کردی گئیں ہیں، پولیس بات چیت نہیں کر رہی، دوسری جانب روزنامہ جرات کی جانب سے متعلقہ تھانے سے موقف لینے کیلئے ایس ایچ او کو متعدد بار کال کی گئی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، خبر فائل ہونے تک تحریک انصاف کے کارکنان کو محصور ہوتے ہوئے 4 گھنٹے سے زائد کا وقت بیت چکا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں