میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا کی بندش،پاکستانیوں نے حل نکال لیا، میمز کی بھرمار

سوشل میڈیا کی بندش،پاکستانیوں نے حل نکال لیا، میمز کی بھرمار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان دو روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک ہوگئے تاہم بیشتر پاکستانیوں نے اس کا حل وی پی این کے ذریعے نکال لیا جس کے بعد ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں اور انہیں عدالت نے 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ۔عمران خان کی گرفتاری کے دو گھنٹے بعد ہی ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے اور احتجاج شروع ہوگئے تھے جس وجہ سے مقامی انتظامیہ نے متعدد شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔اسی دوران وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل براڈ بینڈ سروسز، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی بلاک کر دیا تھا، پی ٹی اے نے کہاکہ انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے تاہم شہریوں نے اس کا بھی حل نکال لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں