میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کا نیا ویرینٹ ، وزیراعظم نے این سی اوسی بحال کردی،وزیراعلی سندھ بھی متحرک

کورونا کا نیا ویرینٹ ، وزیراعظم نے این سی اوسی بحال کردی،وزیراعلی سندھ بھی متحرک

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کو نئے ویرینٹ کاجائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں متوقع کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کو ہدایت جاری کردی۔سندھ کابینہ نے کہا کہ کوروناکے نئے ویرینٹ کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ کریں۔یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اومی کرون وائرس کی نئی قسم کے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے این سی اوسی کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔گذشتہ روز قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی ایٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنے آگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں