ایچ ڈی اے میں شہریوں کاداخلہ بند، ڈی جی نے ادارہ ترقیات حیدرآباد کونوگوایریابنادیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا آفس شہریوں کیلئے نوگو ایریا بن گیا، ڈائریکٹر جنرل کا شاہی فرمان، شہریوں کا داخلا بند، ڈی جی سہیل خان کی احکامات پر ایچ ڈی اے آفس میں جانے والوں کو روکنے کا سلسلہ شروع، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا آفس شہریوں کیلئے نوگو ایریا بن گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کا شاہی فرمان کے بعد ایچ ڈے اے آفس میں عام شہریوں کا داخلا بند کردیا گیا ہے، ایچ ڈی اے آفس کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے شہریوں کو اندر جانے سے روکنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے سیکورٹی گارڈز کے مطابق ڈی جی ایچ ڈی اے کی احکامات کے بغیر کسے کو اندر آنے نہیں دیا جائیگا، شہریوں نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ ایچ ڈی اے آفس عوامی آفس ہے اور ان کا روز مرہ کے کام ایچ ڈی اے میں پڑتے ہیں اور شہریوں کو ایچ ڈی اے آفس میں جانے سے روکنا بدمعاشی ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کے ایسے احکامات پر ایکشن لیکر ایچ ڈی اے آفس عام شہریوں کیلئے کھولا جائے، روزنامہ جرأت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد سہیل خان سے موقف لینے کیلئے کال کی گئی، لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔